وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد

Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا مسلم ملک بننے پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو ایونٹ کی سکیورٹی میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت نے سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے پہلے مسلم ملک قطر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

پاکستان کو ایونٹ کی سکیورٹی کے لیے اپنے تعاون پر فخر ہے۔ سہولیات کی ترقی میں پاکستان کی افرادی قوت کا بڑا حصہ ہے، مبارک ہو۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا اتوار کو قطر میں ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے۔ میزبان ملک کی قومی فٹ بال ٹیم کا افتتاحی میچ میں ایکواڈور سے مقابلہ ہوا۔ فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریبا ًپانچ ارب لوگوں کی آمد متوقع ہے، اس طرح اس مہینے کے طویل ایونٹ کو دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔\