وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات خوراک، تعمیراتی سامان، ادویات، طبی آلات، کھیلوں کے سامان اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ کے ذریعے دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور اقوام متحدہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قطر دو طرفہ تعلقات میں اضافے اور اقتصادی رابطوں سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔ اقوا م …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات
خوراک، تعمیراتی سامان، ادویات، طبی آلات، کھیلوں کے سامان اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ کے ذریعے دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قطر دو طرفہ تعلقات میں اضافے اور اقتصادی رابطوں سمیت باہمی تجارت کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں انتخابات کے کامیاب انعقاد اور شاہ محمود قریشی کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارک باد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے برادر اسلامی ممالک کے قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور قطر کی باہمی تجارت میں 53 فیصد اضافہ کو سراہا اور خوراک،تعمیراتی سامان، ادویات، طبی آلات، کھیلوں کے سامان اور کپڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے ذریعے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں