وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

اقوام متحدہ۔30 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی نظام کا ڈھانچہ یلغار کی زد میںہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں عدم مساوات کی وجہ سے عالمی نظام کے اہداف متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پسندی، اپنی تشہیر اور بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فقدان میں اضافہ ہو …

اقوام متحدہ۔30 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی نظام کا ڈھانچہ یلغار کی زد میںہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک میں عدم مساوات کی وجہ سے عالمی نظام کے اہداف متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ پسندی، اپنی تشہیر اور بین الاقوامی سطح پر دوطرفہ روابط کے فقدان میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عدم مساوات کی شرح بڑھنے کے ساتھ ساتھ متضاد پالیسیوں اور اصولوں کی بجائے اختیارات اور طاقت کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک اور تجارتی مفادات کے لئے لمبے عرصے سے جاری روایات کو بھی نظر انداز کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں