اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول کا پختہ عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2030ءتک ٹی بی کے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ میں ٹی بی کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ٹی بی کے خاتمہ کے لئے عالمی ادارہ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں ٹی بی کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پائیدار اقتصادی اہداف کے حصول کا پختہ عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 2030ءتک ٹی بی کے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ میں ٹی بی کی روک تھام سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے ٹی بی کے خاتمہ کے لئے عالمی ادارہ صحت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لئے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جس سے ہر روز تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس موذی مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 7 ویں نمبر پر ہے تاہم جدید علاج اور ادویات کی بدولت پاکستان نے اس موذی مرض پر قابو پانے میں 65 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔








