اقوام متحدہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی تنظیم ( ای سی او) کے رکن ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات سے علاقائی رابطے کے منصوبوں کو مزید تقویت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ای سی او کے 25 ویں غیر رسمی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ای سی او کے 25 ویں غیررسمی وزارتی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی تنظیم ( ای سی او) کے رکن ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات سے علاقائی رابطے کے منصوبوں کو مزید تقویت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ای سی او کے 25 ویں غیر رسمی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔ وزیرخارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو باہمی رابطے کی عظیم مثال قرار دیا۔ 2017ءمیں اسلام آباد میں منعقدہ گزشتہ ای سی او سربراہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے توانائی روابط کے لئے پاکستان کی ترجیح کو اجاگر کیا چونکہ ای سی او خطے میں بعض ممالک میں توانائی کی قلت اور بعض میں فاضل توانائی پائی جاتی ہے لہٰذا توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔








