اقوام متحدہ۔30 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ سے دنیا بھر میں بھارت کے مظالم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وفود سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چھ روزہ دورہ کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔30 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کی رپورٹ سے دنیا بھر میں بھارت کے مظالم کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وفود سے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے رویئے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چھ روزہ دورہ کے بارے میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسلمان اکثریت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خصوصی تبصرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ سے کمشیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حوالے سے بین الاقوامی برادری اور عالمی رہنماﺅں کی ہمدردیاں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔








