وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی رکن کانگرس سے ملاقات

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی رکن کانگرس اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور مسلح افواج بارے کمیٹیوں کے رکن جوئے ولسن سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے دہشت گردی سے مقابلے کے حوالے سے پاکستان کی استعداد …

نیویارک ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی رکن کانگرس اور ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور مسلح افواج بارے کمیٹیوں کے رکن جوئے ولسن سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی طرف سے باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے دہشت گردی سے مقابلے کے حوالے سے پاکستان کی استعداد میں اضافے کے لئے امریکی کانگرس کی معاونت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے قیمتی انسانی جانوں اور وسائل کی قربانی دے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔

مزید خبریں