وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بحرینی ہم منصب شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات

اقوام متحدہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور بحرین نے باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بحرینی ہم منصب شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کی ملاقات …

اقوام متحدہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور بحرین نے باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ اتفاق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بحرینی ہم منصب شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کی ملاقات کے بعد جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی تجارت کو بڑھانے اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی مکینزمز کو بحال کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی اٹھایا۔ بحرینی ہم ہنصب نے ان کو اس حوالہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں