وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب عادل بن الجبیر کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب عادل بن الجبیر کے درمیان ملاقات ، باہمی تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لئے رابطوں کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب عادل بن الجبیر کے درمیان ملاقات ، باہمی تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لئے رابطوں کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق

اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطیمنان کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن الجبیر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے انتہائی کامیاب دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کی قیادت کی علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ باہمی تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لئے رابطوں کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے شاندار مہمان نوازی پر نیک جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں