نیویارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سارک تنظیم کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کی جانی والی کوششوں میں رکارٹیں پیدا کررہا ہے۔ نیویارک میں سارک کے غیر رسمی وزارتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارک کے اہداف اور جذبے میں صرف ایک ملک رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں سارک کے غیر رسمی وزارتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں سارک تنظیم کے ذریعے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کی جانی والی کوششوں میں رکارٹیں پیدا کررہا ہے۔ نیویارک میں سارک کے غیر رسمی وزارتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارک کے اہداف اور جذبے میں صرف ایک ملک رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ یہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں کے موقع پر ہوا۔ اس سوال پر کہ آیا ان کی اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس کے دوران ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات نہیں ہوئی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، ہوسکتا ہے ان کی طبیعت ناساز ہو۔








