وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم سے ملاقات

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم سے ملاقات کرتے ہوئے انڈس واٹر ٹریٹی اور اس کے انتظام کے حوالے سے ورلڈ بینک کے کردار کے حوالے سے بات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشن گنگا اور راتلے منصوبوں کے حوالے سے بھارتی …

نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم سے ملاقات کرتے ہوئے انڈس واٹر ٹریٹی اور اس کے انتظام کے حوالے سے ورلڈ بینک کے کردار کے حوالے سے بات کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشن گنگا اور راتلے منصوبوں کے حوالے سے بھارتی دھونس اور جارحانہ طرز عمل پر پاکستان کی پوزیشن واضح کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ان منصوبوں کی تعمیر میں معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت پاکستان کو مغربی دریاﺅں پر خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ کشن گنگا منصوبہ کے حوالے سے پاکستان کی درخواست پر ورلڈ بینک کے طریقہ کار میں تاخیر سے پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں جبکہ بھارت نے راتلے منصوبہ پر کام شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت اس مسئلے کو انسانی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں۔ ورلڈ بینک کے صدر جم یانگ کم نے کہا کہ آبی معاہدے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن کو سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی بنک پاکستان کے اس اہم معاملے کو حل کرنے کے لئے جلد مثبت کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں