وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی فیڈریکا …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات
پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی فیڈریکا موگیرینی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے حوالے سے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے مثبت اثرات پر گفتگو کی۔ سرکاری ذرائع سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013ءمیں ملا تھا، جس کے مطابق یورپی یونین کو برآمدات میں پاکستان کو ڈیوٹی فری سہولیات میسر آئی تھی۔ دونوں رہنماﺅں نے تجارت، سرمایہ کاری، امن،سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں پائیدارامن کا واحد رواستہ مقامی قیادت میں امن عمل ہے اور افغانستان میں امن و استحکام پاکستان سمیت پورے خطے اور سب کے بہترین مفاد میں ہے۔وزیر خارجہ نے اس موقع پر فیڈریکا موگیرینی کو پاک ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے نومبر میں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں