اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کویت کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل و گیس اور پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان اور …
وزیر خزانہ اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کویت کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تیل و گیس اور پاک۔چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس کے وسیع ذخائر سے استفادہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان اور کویت کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کویت کے وفد کی قیادت کویت کے وزیر تجارت خالد ناصر عبداﷲ نے کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پیک ایک وسیع تر منصوبہ ہے جس کا حجم 50 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، اس وقت 27 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے نفاذ کے مرحلہ میں ہیں، سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ہمارا چین کے ساتھ قریبی اشتراک کار ہے اور ہم سی پیک کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ خطہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے تمام دوست ممالک سی پیک میں شامل ہوں۔ پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تجارت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت کویت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 91 ملین ڈالر ہے جبکہ تجارت کے شعبہ میں استعداد اس سے کہیں بڑھ کر ہے، دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ کیلئے تجارت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جاپانی ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت نے بھی تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کو ون ونڈو کے تحت رکھا ہے تاکہ ان شعبوں کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔








