وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزرز کا اجلاس، این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےاسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزرز کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہواجس میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےاسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزرز کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہواجس میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے این آئی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو سے متعلق پیش کردہ سمری پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سرکاری ملکیتی اداروں کے ایکٹ 2023 اور سرکاری ملکیتی اداروں کی پالیسی 2023 کے مطابق دو آزاد ڈائریکٹرز اور چار عہدے کی مناسبت سے نامزد ڈائریکٹرز کی تقرریوں کی منظوری دے دی۔

 

مزید خبریں