وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی آئی خان میں کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کارروائی کے دوران 4 خارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں، مستعدی اور بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے سپانسر کردہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ’عزم استحکام‘ یژن کے تحت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں خوارجیوں کے خلاف بلاامتیاز اور موثر کارروائیاں پوری قوت سے جاری ہیں اور امن کے مکمل قیام تک جاری رہیں گی۔ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی غیور سکیورٹی فورسز کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔








