وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تقریب میں مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد، وزیرِ خارجہ اریتھوشم آدم، وزیرِ دفاع حسن رشید، وزیرِ داخلہ علی احسان، وزیرِ صحت جیلا علی، وزیرِ اقتصادی ترقی و …
وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ: دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تقریب میں مالدیپ کی خاتونِ اول ساجدہ محمد، وزیرِ خارجہ اریتھوشم آدم، وزیرِ دفاع حسن رشید، وزیرِ داخلہ علی احسان، وزیرِ صحت جیلا علی، وزیرِ اقتصادی ترقی و تجارت محمد سعید اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور محمد شاہدی سمیت وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار، وزیر مملکت طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، جبکہ تقریب میں روایتی پاکستانی مہمان نوازی اور ثقافت کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ عشائیے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مالدیپ کے درمیان خوشگوار ماحول میں ہونے والے تبادلہ خیال میں پاکستان اور مالدیپ کے مابین باہمی احترام، تاریخی برادرانہ روابط اور کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کے لیے پاکستان کی روایتی صوفی قوالی کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا، جسے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بے حد سراہا۔ صدر مالدیپ نے پرخلوص میزبانی اور شاندار استقبال پر حکومت پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔







