وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل ريناتو روڈریگز ڈی اگیار فریرے کی ملاقات

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل ريناتو روڈریگز ڈی اگیار فریرے کی ملاقات

راولپنڈی۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل ريناتو روڈریگز ڈی اگیار فریرے نے منگل کو یہاں ان کے دفتر میں ملاقات کی ،جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور برازیل کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور مشترکہ مفادات کے تحفظ سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔