وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کی نقل و حرکت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے۔
وزیر ریلوے کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کی نقل و حرکت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے۔ وزارت ریلوے سے اتوار کو جاری بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے قلات میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا،دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ٹرک، بسیں اور دیگر گاڑیاں بازیاب کرانا سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ریاست اور قوم متحد ہو کر اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں







