کراچی۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو آم کے باغات میں پھیلنے والی بیماری کے خاتمے کےلئے فوری طور پر علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو اور ڈی جی زراعت کو ہدایت …
وزیر زراعت سندھ نے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
کراچی۔ 06 مئی (اے پی پی):وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو آم کے باغات میں پھیلنے والی بیماری کے خاتمے کےلئے فوری طور پر علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو اور ڈی جی زراعت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آم کے باغات میں پھیلنے والی بیماری کو جلد کنٹرول کیا جائے، آم کے باغات کو لگنے والی بیماری کے خاتمے کیلئے فورن کیڑے مارسپرے کیا جائے۔








