وزیر زراعت پنجاب سے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ایگریکلچر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوسمیت دیگربھی موجود تھے۔وفد نے آلو اور کینو کی قیمتوں کے بحران سمیت دیگر کاشتکاری مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے خالد محمود کھوکھر کی قیادت میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد نے ایگریکلچر ہائوس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوسمیت دیگربھی موجود تھے۔وفد نے آلو اور کینو کی قیمتوں کے بحران سمیت دیگر کاشتکاری مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ کی وجہ سے کاشتکار شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اس موقع پرسید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے اور زائد پیداوار کی صورت میں اکثر اجناس کی قیمتیں دبائو میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی کے تحت افغان سرحد بند ہے اور وفاق کو متبادل برآمدی راستوں کے لیے مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایران کے راستے وسطی ایشیائی ممالک کو اجناس برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر زراعت پنجاب نے پاکستان کسان اتحاد کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کاشتکاروں کے نقصانات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔