وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے خصوصی شرکت کی جبکہ سپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر
وزیر زراعت پنجاب کی زیرِ صدارت اعلی سطحٰی اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں نے خصوصی شرکت کی جبکہ سپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ڈپٹی سیکرٹری زراعت (پلاننگ) کاشف بشیر، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، انجنئیر مشتاق میر، رانا تجمل حسین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ کسان کارڈ سے10 لاکھ کاشتکار فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2 لاکھ14 ہزار سے زائد کسانوں نے گرین ٹریکٹر فیز4 کیلئے درخواستیں دیں۔
10، ہزار ٹریکٹرز شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 لاکھ 50 ہزار روپے فی ٹریکٹر سبسڈی پر دئیے جائیں گے۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کے تحت زمین حاصل کرنے والوں کو فنی راہنمائی اور مالی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1500 نوجوان زرعی گریجویٹس کی حتمی سلیکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے،نئے زرعی گریجویٹس16 ستمبر سے عملی فیلڈ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے ذریعے صوبہ میں جدید مشینری کو فروغ مل رہا ہے۔








