لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ میں پیاز، ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت نے اس مقصد کے لئے 3ارب روپے کی مالیت سے ایک پلائیٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت …
وزیر زراعت کی زیر صدارت اجلاس، پیاز، ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ میں پیاز، ٹماٹر کی کاشت و فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن بڑھانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت نے اس مقصد کے لئے 3ارب روپے کی مالیت سے ایک پلائیٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت پیاز کی کاشت کے لیے لودھراں،ملتان اور وہاڑی کے اضلاع میں 9ہزار ایکڑ رقبہ پر جبکہ ٹماٹر کی کاشت کے لیے خوشاب،قصور اور شخوپورہ کے اضلاع میں 35سو ایکڑ رقبہ پر 450 کسانوں کے 33فارمر انٹرپریز گروپ بنائے جائیں گے تاکہ سال کے تمام ایام میں صارفین کو سستی اور معیاری سبزیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگریکلچر ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری اور سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاز اور ٹماٹر کی کاشت میں اضافہ اور بہتر پیداوار کے لیے12 سے 15 کسانوں پر مشتمل فارمر کا ایک گروپ کلسٹر تشکیل دیا جائے گا،فارمر انٹرپریز کے اس گروپ میں ہر ایک فارمر کی زمین کا رقبہ 25ایکڑ سے کم ہو گا اور یہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے مل کر کام کریں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فارمر فیلڈ سکول کے ذریعے کسانوں کی کیپسٹی بلڈنگ کی جائے گی جبکہ کوالٹی میں بہتری، کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر پریکٹسز،ریجننریٹو ایگریکلچر اور پوسٹ ہاروسٹ پریکٹسز کے ذریعے فارمر انٹرپریز گروپ کی ٹیکنیکل ٹریننگ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ویلیو ایڈیشن اور ویلیو چین کے ذریعے کموڈیٹی کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانا چاہتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو کامیاب بنانے کے لیے فارمر گروپس کا ویلیو ایڈڈ انڈسٹری اور مقامی بزنس مین و انوسٹرز کا انٹرنیشنل مارکیٹ سے لنک ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے، اس پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بنک نے فنڈنگ کی ہے،ورلڈ بنک پیاز اور ٹماٹر کے سیڈ،نرسری پلانٹس،مشینری و زرعی آلات اور کولڈ سٹوریج کے لیے مالی سپورٹ فراہم کرے گا۔
قبل ازیں ورلڈ بنک کے کنسلٹنٹ کاشف نے پراجیکٹ کے اہم خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید ، ڈائریکٹر جنرل زراعت اصلاح آبپاشی ملک محمد اکرم، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈائریکٹر جنرل پامرا طارق بسرا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔








