وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے
وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب کا ملتان میں ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

مزید خبریں
لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے۔کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ٹرین میں تقریبا 1,000 مسافر سوار تھے۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ ریسکیو آپریشن میں 11 ایمبولینسز، 3 فائر وہیکلز،2 ریسکیو وہیکلز اور70 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔متعلقہ ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔تمام زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس نشتر ہسپتال 1 اور ایم ایس نشتر ہسپتال2 زخمیوں کے علاج معالجہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔







