وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی بین الاقوامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور پوری دنیا میں امن چاہتا ہے، کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا، امن کی خاطر دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی قوم نے قربانیاں دی ہی۔ وہ پیر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی بین الاقوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور پوری دنیا میں امن چاہتا ہے، کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گا، امن کی خاطر دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی قوم نے قربانیاں دی ہی۔ وہ پیر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی بین الاقوامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر، مذہب اور مسلک کے لوگوں کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری بطور احسن نبھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کےلئے وزیراعظم کی طرف سے پیغام ہے کہ آئیں پاکستان میں اب تجارت کے راستے کھلے ہیں، ہر قسم کی مدد اور تحفظ کےلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ ملک میں امن ہو، حکومت تاجر برادری خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کو سرمایہ کاری کےلئے ہر ممکن تعاون اور تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں ترسیلات زر بھجوا کر ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، ہمیں امن کےلئے مل کر کام کرنا ہو گا اور پاکستان کا تشخص بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، قومی سلامتی و دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں