وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا پر یس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پاکستان عالمی طاقتوں کا ڈو مور کا مطالبہ نہیں سنے گا، پاکستان اقوام عالم کی جنگ لڑ رہا ہے، پوری دنیا کو ہماری قربانیاں بھی تسلیم کرنی چاہیئں، پاکستان کو بدنام کرنے والے نااہل لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پاکستان عالمی طاقتوں کا ڈو مور کا مطالبہ نہیں سنے گا، پاکستان اقوام عالم کی جنگ لڑ رہا ہے، پوری دنیا کو ہماری قربانیاں بھی تسلیم کرنی چاہیئں، پاکستان کو بدنام کرنے والے نااہل لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ دھرتی ماں کے ایک ایک زرے کی حفاظت کی جائے گی، اسلام آباد کے دو موضعوں سے بحریہ انکلیو کے قبضہ سے 3 سو ارب روپے کی زمین واگزار کروائی جا چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی آئی ڈی میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خرم نواز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ جنھوں نے اسلام آباد کو قبضے میں لے رکھا تھا سب سے پہلے ان پر ہاتھ ڈالنا ہے ۔ وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری اینٹی انکروچمنٹ کارروائیوں کی وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ افراد نے اسلام آباد کو قبضے میں لے رکھا تھا اور کچھ لوگوں کے ذہن میں تھا کہ انھیں کوئی چھو نہیں سکتا لیکن قانون ہاتھ میں لینے والے مگر مچھوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان لوگوں پرہاتھ ڈالنا ہے جو ریاست کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ماضی کی طرح یہ سلسلہ مزید نہیں چلے گا۔

مزید خبریں