وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوائ‘ بچوں کے حقوق کی پامالی اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے گی‘ چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جارہا ہے‘ ہم پاکستان کے آئین و قانون اور تمام فریقین کی مشاورت سے موثر اقدامات …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بچوں کے اغوائ‘ بچوں کے حقوق کی پامالی اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے گی‘ چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جارہا ہے‘ ہم پاکستان کے آئین و قانون اور تمام فریقین کی مشاورت سے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں کراچی میں بچوں کے اغواءکے بڑھتے ہوئے واقعات پر صائمہ ندیم‘ غزالہ سیفی‘ آفتاب جہانگیر اور سیف الرحمان کے توجہ دلاﺅ نوٹس پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کراچی کا واقعہ دل سوز ہے‘ میری خواہش تھی کہ اپوزیشن موجود ہوتی تو ہم اس پر مثبت طریقے سے بات کرتے اور سنتے میں کراچی اور سندھ جاﺅں گا‘ وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے ہدایات دی ہیں۔ پاکستان کی نسلوں کے ساتھ جو کھلواڑ ہوا ہے وہ افسوسناک ہے۔

مزید خبریں