اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بلاک شدہ قومی شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے‘ قومی سلامتی پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نادرا میں ایک یونٹ بھی بنایا گیا ہے تاکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بلاک شدہ قومی شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے‘ قومی سلامتی پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ بلاک شناختی کارڈ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نادرا میں ایک یونٹ بھی بنایا گیا ہے تاکہ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے متاثرہ افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں‘ پشتونوں کے 6824 شناختی کارڈز جبکہ دوسری زبان بولنے والوں کے 6546 شناختی کارڈز بلاک ہیں‘ بلاک شناختی کارڈز کے معاملے پر تمام امور میں ارکان پارلیمان کو اعتماد میں لے کر اور تمام سٹیک ہولڈروں کو ساتھ لے کر جائیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں گل ظفر خان‘ گل داد خان اور ساجد خان کے سابق فاٹا کے مکینوں کے بلاک کردہ شناختی کارڈز سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں مراد سعید سمیت ہم سب نے اس اہم مسئلہ کو اٹھایا۔








