وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی پیر کو پولی کلینک ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زیادتی کی شکار اور پولی کلینک میں زیر علاج لیڈی کانسٹیبل کی عیادت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے لیڈی کانسٹیبل کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ مجرم جلد پکڑنے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی پیر کو پولی کلینک ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زیادتی کی شکار اور پولی کلینک میں زیر علاج لیڈی کانسٹیبل کی عیادت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت نے لیڈی کانسٹیبل کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ مجرم جلد پکڑنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ قوم کی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا سانحہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سارے وسائل کو بروئے کار لائے اور مجرم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے

مزید خبریں