وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کی آمد ملک و عوام کے مفاد میں ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان و بھارت کے درمیان شروع سے چلا آ رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کی آمد ملک و عوام کے مفاد میں ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان و بھارت کے درمیان شروع سے چلا آ رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں پیش کیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ آئے جس سے نہ صرف سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا بلکہ ملک کی معیشت بھی ترقی کرے گی، بیرونی سرمایہ کاری کی آمد ملک و عوام کے مفاد میں ہے اس حوالے سے حکومت اپنی تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید خبریں