وزیر مملکت برائے مواصلات کانیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس لائسنس اتھارٹی میں ”پلانٹ فار پاکستان” کے موضوع پر تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس ملک کا فخر ہے اور اسے مزید فعال و مستحکم ادارہ بنائیں گے،''پلانٹ فار پاکستان''شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے میں وزارت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو ماحول دوست بنائیں گے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس لائسنس اتھارٹی …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس ملک کا فخر ہے اور اسے مزید فعال و مستحکم ادارہ بنائیں گے،”پلانٹ فار پاکستان”شجرکاری مہم کوکامیاب بنانے میں وزارت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو ماحول دوست بنائیں گے۔ان خیلات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس لائسنس اتھارٹی میں ”پلانٹ فار پاکستان” کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ملک وہ ادارہ ہے جس نے کم وقت میں نیک نام کمایا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور ہم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کو مزید فعال اور مستحکم ادارہ بنائیں گے۔

مزید خبریں