وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ریڈیو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہے، ریڈیو قومی اثاثہ ہے، اسے بند یا پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے 1965ءکی جنگ میں بڑا …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ریڈیو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہے، ریڈیو قومی اثاثہ ہے، اسے بند یا پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے 1965ءکی جنگ میں بڑا کردار ادا کیا ۔ قدرتی آفات کے حوالے سے بھی ریڈیو پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے اس حوالے یکم نومبر تک تجاویز مانگی تھیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان سے کسی کو نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی ملازمین کے خلاف کوئی قدم اٹھایاجائے گا۔ ریڈیو کی مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ ملازمین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایاجائے گا ۔

مزید خبریں