وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے بیوٹی فکیشن کے بعد جہلم مرکزی بازار کا افتتاح کر دیا، انہوں نے جہلم کی سیاسی و پارٹی شخصیات، تاجر اور چیمبر کے نمائندوں، دکانداروں اور عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ جہلم مرکزی بازار کی بیوٹی فکیشن کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے بیوٹی فکیشن کے بعد جہلم کے مرکزی بازار کا افتتاح کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے بیوٹی فکیشن کے بعد جہلم مرکزی بازار کا افتتاح کر دیا، انہوں نے جہلم کی سیاسی و پارٹی شخصیات، تاجر اور چیمبر کے نمائندوں، دکانداروں اور عوام کی بڑی تعداد کے ہمراہ جہلم مرکزی بازار کی بیوٹی فکیشن کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا ، جنہوں نے جہلم کے قدیمی و تاریخی بازار کو نئی شکل دی، سیوریج اور دیر سہولیات فراہم کرکے دکانداروں اور شہریوں کو سہولت دی۔
بلال اظہر کیانی نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ بیوٹی فکیشن کے بعد بازار کو توسیع دی گئی جہاں خواتین،بچے اور بزگ سہولت اور آسانی کے ساتھ پیدل چل سکتے، ضلع جہلم میں دکانوں کی نیلامی کے وقت بھی مقامی دکانداروں کے حقوق اور جائز مفادات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ انجمن تاجران اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انتظامیہ کی مشاورت سے آئندہ بھی شہریوں اور دکانداروں کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیول سبسڈی سکیم سے عوام کو سہولت دی ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایسے بازار بنیں اور عوام کو سہولت ملے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم کا یہ وہی بازار ہے جس سے چند دن قبل وزیر اعلی سہیل آفریدی اپنے درجن بھر کارکنوں کے ساتھ گزرے تھے، آج اسی بازار کی افتتاحی تقریب میں جہلم کے عوام کی بڑی اکثریت نے شریک ہو کر احتجاجی سیاست کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ملک کو تعمیر اور عوامی خدمت کی ضرورت ہے، انتشار اور فساد کی سیاست عوام مسترد کر چکے ہیں۔قبل ازیں بلال اظہر کیانی نے جہلم مرکزی بازار کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔








