وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات

وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نےامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال بن ثاقب نے نٹالی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر بریفنگ دی۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نےامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے جدید ریگولیٹری نظام پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں جدت، مالیاتی شفافیت اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلال بن ثاقب نے نٹالی بیکر کو پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں تیز رفتار پیش رفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پربلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ایک جدید اور مضبوط نظام تشکیل دے رہا ہے،مالیاتی نظام کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ جدت اور مالیاتی شفافیت کے ساتھ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی میں نئی سمت متعین کر رہا ہے۔