اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کے ہنر کو کبھی سرپرستی نہیں دی گئی اور عالمی منڈیوں میں ان کو جگہ نہیں ملی ہم ان کی آواز بنیں گے، تمام سفارتکاروںکو اسلحہ بنانے والے ہنر مند اور بنایا گیا اسلحہ دکھائیں گے ،دنیا کو بتائیں گے کہ یہ ہمارا پاکستان ہے جس کا امیج ہمیشہ غلط …
وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا چوتھے بین الاقوامی ٹارگٹ اینڈ آوٹ ڈور شوٹنگ سپورٹس شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کے ہنر کو کبھی سرپرستی نہیں دی گئی اور عالمی منڈیوں میں ان کو جگہ نہیں ملی ہم ان کی آواز بنیں گے، تمام سفارتکاروںکو اسلحہ بنانے والے ہنر مند اور بنایا گیا اسلحہ دکھائیں گے ،دنیا کو بتائیں گے کہ یہ ہمارا پاکستان ہے جس کا امیج ہمیشہ غلط دکھایا گیا۔ وہ جمعہ کو چوتھے بین الاقوامی ٹارگٹ اینڈ آوٹ ڈور شوٹنگ سپورٹس شو کے افتتاح کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے نمائش میں رکھے گئے اسلحہ اور آوٹ ڈور شوٹنگ کے سامان کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی تارخ آج کے دن ان ہنر مندوں کو سراہا رہی ہے، یہ ہنر مند اقوام عالم سے ہر سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہنرمندوں کو کبھی بھی حکومت کی سرپرستی حاصل نہیں رہی،اس لئے ہمارے ان ہنر مندوں کی کبھی پزیرائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی کا ممبر تھا تو اس وقت بھی درہ آدم خیل کے اسلحہ بنانے والے ہنر مندوں کی آواز اٹھائی ،آج میں ان سب ہنر مندوں کو سراہتا ہوں ۔








