وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پیر کوپلاننگ کمیشن سے جاری کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وطنِ عزیز کے امن و استحکام پر حملہ ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں۔ احسن اقبال نے …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پیر کوپلاننگ کمیشن سے جاری کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی وطنِ عزیز کے امن و استحکام پر حملہ ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں قوم کے عزم و حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے اور ایسےعناصر کے سامنے کبھی جھکنے والی نہیں۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و ترقی کے سفر کو روکنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

مزید خبریں