وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی
وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، انجینئر امیر مقام

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے وفاق اور آزاد کشمیر کے درمیان مربوط تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔یہاں جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدرِ آزاد جموں و کشمیر کے لئے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی خان سے بات چیت کرتے ہوے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، نئی تشکیل پانے والی حکومت کی ترجیحات اور ترقیاتی ایجنڈے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لئے وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور خطے کی تعمیر و ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن ساجد عباسی بھی موجود تھے۔








