وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے ڈبلیو ایچ او سمیت تمام اداروں اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے‘ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے ڈبلیو ایچ او سمیت تمام اداروں اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے‘ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 35 تک آگئی ہے‘ اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام موئثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے وفاقی دارالحکومت کے دو ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کی مثبت علامات کے حوالے سے توجہ دلاو نوٹس پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ ڈینگی نے معصوم انسانوں کی جانیں لی ہیں۔ پنجاب‘ کے پی کے سمیت تمام صوبوں اور وفاق کی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ستمبر میں اس مرض کی شکایات آنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ مرض نومبر میں ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ڈینگی کی شکایات کم ہو کر 35 ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت صحت نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ میں نے خود لیبارٹری کا دورہ کیا ہے۔

مزید خبریں