وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کا تمام متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بارش، ضلعی انتظامیہ کا فیلڈ آپریشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کا تمام متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرزمختلف علاقوں میں موجود نالوں کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی)نے بھی اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے۔








