اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا ہے کہ خواتین کے حق وراثت کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور سماجی تنظیموں کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق متعلقہ وفاقی و صوبائی فریقوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے …
وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا کا خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری وزارت انسانی حقوق رابعہ جویری آغا نے کہا ہے کہ خواتین کے حق وراثت کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی وزارتوں، صوبائی محکموں اور سماجی تنظیموں کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق متعلقہ وفاقی و صوبائی فریقوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے خواتین کو وراثت کے جائز حق کے حصول میں حائل سماجی اور ثقافتی مسائل کو اجاگر کیا اور پیدائش سرٹیفکیٹ، اموات اور شادیوں کی رجسٹریشن سمیت کم مدتی اور طویل مدتی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے ذہنیت کی تبدیلی کیلئے شعور اجاگر کرنے اور قوانین میں تبدیلی پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹر جنرل وزارت انسانی حقوق نے بھی شرکت کی۔








