وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا تقریب سے خطاب

لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسےن نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی اور انتظامی چینلجز سے نکالنے کےلئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے، نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں اورملک کا مڈل کلاس طبقہ ہماری سیاست کا محور ہے، سعودی عرب پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہوگا، بھینسیں فروخت کرنے کا مقصد کوئی مالی فائدہ نہیں …

لاہور۔30 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسےن نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی اور انتظامی چینلجز سے نکالنے کےلئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پر عزم ہے، نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں اورملک کا مڈل کلاس طبقہ ہماری سیاست کا محور ہے، سعودی عرب پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہوگا، بھینسیں فروخت کرنے کا مقصد کوئی مالی فائدہ نہیں بلکہ سادگی مہم کو عوام تک پہنچانا تھا، کفایت شعاری مہم کی وجہ سے ہی وزیراعظم ہاﺅس کا ماہانہ خرچہ ایک ارب سے کم ہوکر چند لاکھ تک رہ گیا،صرف عمران خان نے کرپشن کے خلاف آوازاٹھائی،ماحولیاتی آلودگی پربات کی اورایک نظریہ بن کر ابھرے ،عوام کو ان سے بہت زیادہ تواقعات ہیں اور ہم ان پر پورا اترنے کےلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں کے پاس دواکے پیسے نہیں تو ایسی صورت میں وزیراعظم کیسے شاہانہ اندازمیں رہ سکتاہے۔ملک کا غریب طبقہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا مگر اب ہماری جدوجہد ان کے لیے ہی ہے، پہلے وزیراعظم ہاﺅس کا ماہانہ خرچہ ایک ارب سے زائد تھا جو اب چند لاکھ میں ہونے لگاہے ، ہماری حکومت صحت، تعلیم اور صفائی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔لوگ بھوک و افلاس کی زندگی گزار رہے تھے اس کے باوجود سابقہ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ وزیراعظم ہاﺅس کی خراب گاڑیوں کی مرمت پر کروڑوں روپے خرچ کردئیے گئے۔سارک کانفرنس کےلئے 98کروڑ مالیت کی33 گاڑیاں منگوائی گئیںاور کانفرنس ہوئی ہی نہیں ، پی آئی اے اربوں کا نقصان کررہا ہے، پی ٹی وی اور ریلوے سمیت دیگر ادارے بھی خسارے میں ہیں۔

مزید خبریں