وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سیئول میں معروف ’’پینگیو ٹیکنو ویلی‘‘ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں معروف ’’پینگیو ٹیکنو ویلی‘‘ کا اہم دورہ کیا ،​پینگیو ٹیکنو ویلی آمد پر وفاقی وزیر کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے طریقہ کار اور جدید ایجادات پر بریفنگ دی گئی ،​وفاقی وزیر کو مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور جدید ڈھانچے کے فروغ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نےجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں معروف ’’پینگیو ٹیکنو ویلی‘‘ کا اہم دورہ کیا ،​پینگیو ٹیکنو ویلی آمد پر وفاقی وزیر کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے طریقہ کار اور جدید ایجادات پر بریفنگ دی گئی ،​وفاقی وزیر کو مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور جدید ڈھانچے کے فروغ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔

وزارت ٹیلی کام و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ​پاکستان اور جنوبی کوریا نے ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ​پاکستان ،جنوبی کوریا کے جدید ٹیک ماڈلز سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا،​دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معلومات اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ​نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی نئی راہیں ہموار کرنا اور روشن مواقع فراہم کرنا ہے،پاکستانی اور کوریائی سٹارٹ اپس کے درمیان باہمی اشتراک اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شزہ فاطمہ خواجہ کے دورہ کا بنیادی مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو فروغ دینا اور عالمی ٹیک اداروں سے تعاون استوار کرنا ہے۔