اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسدعمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت خراب ہے تاہم ہماری کوششوں سے یہ جلد ہی بہتری کی طرف گامزن ہو گی، معیشت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف بھی ملے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معمول کے جائزہ مشن کے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیا قرض لینے کا پروگرام نہیںہے، …
وفاقی وزیرخزانہ،اسدعمر کا اسلام آباد چیمبر کے نو تعمیر شدہ ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ، ریونیو و اقتصادی امور اسدعمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت خراب ہے تاہم ہماری کوششوں سے یہ جلد ہی بہتری کی طرف گامزن ہو گی، معیشت بہتر ہوگی تو عوام کو ریلیف بھی ملے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معمول کے جائزہ مشن کے مذاکرات ہو رہے ہیں، نیا قرض لینے کا پروگرام نہیںہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے حکومت ٹیکس پالیسی اور ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو الگ الگ کر رہی ہے، ٹیکس پالیسی بورڈ میں بھی تاجر برادری کو نمائندگی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو تعمیر شدہ ایکسپورٹ ڈسپلے سنٹر کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔








