وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 حملہ آور خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ پولیس لائن مسجد دھماکے میں ملوث تمام خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 حملہ آور خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے تمام بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کوہاٹ دھماکے کے شہداء کو قوم کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے جانیں قربان کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں