وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کی ستائش
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحیرۂ عرب میں کامیاب امدادی کارروائی پر پاکستان نیوی کی ستائش کی ہے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نیوی نے آف شور جہاز ایم وی گوتم کی ہنگامی کال پر موثر ردعمل دیا۔
پاکستان بحریہ نے فنی خرابی کے باعث عمان سے بھارت جانے والے سمندر میں پھنسے جہاز کو فوری امداد فراہم کی۔ پاک بحریہ نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کرکے احسن کام سرانجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی مشن کے ذریعے جہاز کے ضروری نظام کی بحالی اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا،پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی،پاکستان نیوی ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔








