وفاقی وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وطن عزیز کے بہادر سپوت شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی رہائش پر گئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد اور بھائی سے ملاقات کی،دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وطن عزیز کے بہادر سپوت شہید کیپٹن حمزہ اکرم کی رہائش پر گئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد اور بھائی سے ملاقات کی،دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

انہوں نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد کے بلند حوصلے و جذبے کو سراہا ۔ اس موقع پر شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا حمزہ پاکستان پر قربان ہوا، دوسرا بیٹا بھی پاکستان کے لئے حاضر ہے،شہید حمزہ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ جیسے عظیم والد کے حوصلے پر پوری قوم کو ناز ہے۔ شہید کیپٹن حمزہ اکرم کا غیر معمولی جرات اور بلند جذبہ ہی قوم کی اصل طاقت ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم نے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرکے بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن حمزہ اکرم سمیت ہر شہید کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔قوم شہید کیپٹن حمزہ اکرم اور ان کے خاندان کی قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن حمزہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔واضح رہے کہ کیپٹن حمزہ اکرم ہنگو میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔