لاہور۔27 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہروہ اقدام کریگی جس سے کرپشن فری معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جاسکے‘ملک میں قانونی اصلاحات کی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت سول ٹرائل سال یا سوا سال میں مکمل ہوسکے‘ جرائم سے متعلق قانون میںانویسٹی گیشن اور ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے مسائل موجودہیں جبکہ تھانوں …
وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کا پنجاب بار کونسل کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔27 ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیرقانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہروہ اقدام کریگی جس سے کرپشن فری معاشرہ کا قیام عمل میں لایا جاسکے‘ملک میں قانونی اصلاحات کی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت سول ٹرائل سال یا سوا سال میں مکمل ہوسکے‘ جرائم سے متعلق قانون میںانویسٹی گیشن اور ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے مسائل موجودہیں جبکہ تھانوں میں کرپشن سے زیادہ نااہلی عروج پرہے‘ حکومت بہت جلد نئی حکمت عملی بنا رہی ہے جس کے تحت بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے پاس سالانہ فنڈ موجود ہو گا جو وکلاءکی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گا۔ وہ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس‘ ممبران پاکستان بار کونسل‘ ممبران پنجاب بار کونسل سمیت وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔








