وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے ’’فتح فور‘‘ کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ’’فتح فور‘‘ کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مضبوط دفاعی خودانحصاری کا ثبوت ہے،جدید ایویونکس اور نیویگیشن سے لیس میزائل انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے ’’فتح فور‘‘ کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ’’فتح فور‘‘ کا کامیاب تجربہ پاکستان کی مضبوط دفاعی خودانحصاری کا ثبوت ہے،جدید ایویونکس اور نیویگیشن سے لیس میزائل انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی نے وطنِ عزیز کے دفاع کو مزید ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے،قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سائنسدانوں کی محنت پر فخر کرتی ہے۔








