وفاقی وزیرِ خزانہ کی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات، پاکستان کی معاشی پیش رفت و خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی جس دوران پاکستان کی معاشی پیش رفت اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کو ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی جس دوران پاکستان کی معاشی پیش رفت اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے امکانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پرہونے والی ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے ستمبر میں بانڈ کے کامیاب اجرا، سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت پرروشنی ڈالی ۔ وزیرخزانہ نے ٹیکس وصولیوں میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، کرنسی سویپ اور فارورڈ معاہدوں سے متعلق واجبات میں کمی بارے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی میں پرعزم ہے ۔ انہوں نے مسلسل معاشی بہتری کے ذریعے پاکستان کو ڈبل بی کریڈٹ ریٹنگ کے درجے تک پہنچانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں زرعی آمدنی پر ٹیکس، توانائی اور غذائی تحفظ، ہدف پرمبنی ریلیف اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ ایس اینڈ پی نے کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے پالیسیوں کے تسلسل، اصلاحات پر عملدرآمد، سودی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی اور بیرونی مالیاتی ذخائر کو مضبوط بنانے کو اہم عوامل قرار دیا ہے.

مزید خبریں