وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف کی طویل سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، وہ ایک انتہائی مخلص، دیانتدار اور عوامی خدمت کے بے لوث جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے۔ وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے سوگوار خاندان سےتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعا بھی کی ۔








