اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اس بروقت کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا جو سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور …
وفاقی وزیرِ ریلوے کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اس بروقت کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا جو سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور بے لوث خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ‘عزمِ استحکام’ کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ فیصلہ کن کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی ، ملک بھر میں پائیدار امن کا قیام حکومت کا اولین اور غیر متزلزل قومی عزم ہے







